27 نومبر 2010 - 20:30

ایک سرکردہ بین الاقوامی تھنک ٹینک نے کہا ہے کہ امریکا کی زیر قیادت افغانستان میں جاری جنگ ناکامی سے دوچار ہے اور اگر دو ہزار چودہ میں نیٹو نے یہاں اپنا مشن ختم کیا تو کابل حکومت بھی نہیں رہے گی۔

بلجیم کے دارالحکومت برسلز میں قائم انٹر نیشنل کرائسس گروپ کی جانب سے جاری کی گئی جائزہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اتحادی افواج کی جانب سے طالبان کو شکست دے کر عوامی حمایت حاصل کرنے اور افغان سیکیورٹی فورسز کو مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام ہو رہی ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس بات کے شواہد نہیں ہیں کہ فوجی آپریشن کے ذریعے مزاحمت پر قابو پایا گیا ہو۔تھنک ٹینک نے اپنی رپورٹ میں الزام لگایا کہ طالبا ن کو پاکستان میں پناہ اور حمایت بھی مل رہی ہے۔رپورٹ کے مطابق افغان سیکیورٹی فورسز کا طالبان کے ساتھ کوئی موازنہ نہیں ہے۔اورطالبان پہلے سے زیادہ فعال ہیں ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/110